17 مئی، 2017، 11:38 AM

ترکی اور امریکہ کا داعش کے خلاف کارروائی اور تعاون پر اتفاق

ترکی اور امریکہ کا داعش کے خلاف کارروائی اور تعاون پر اتفاق

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان  اور امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں طویل ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شام اور عراق میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کی ضرورت بھی زوردیا۔ پریس کانفرنس میں ترک صدر اردوغان کا کہنا تھا کہ عرب خطّے میں دہشت گرد تنظیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ترک صدر اردوغان کا پہلا دورہ امریکہ ہے جس کا مقصد امریکہ اور ترکی کے مابین مستقبل میں بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہےالبتہ بعض امور پر دونوں ملکوں میں اختلاف اب تک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش کی تشکیل میں امریکہ، سعودی عرب، قطر ، اسراغيل اور ترکی نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب یہی ممالک بظاہر داعش کے خلاف ہیں لیکن در پردہ امریکہ داعش کی حمایت میںم صروف ہے۔

News ID 1872541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha